تازہ ترین

آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کیخلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا

سپریم کورٹ کے مستعفی جج جسٹس منصور علی شاہ نے دوبارہ وکالت شروع کر دی

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ محتسب کی طرف سے جسٹس منصور کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا اور نوٹس اس وقت جاری کیا گیا تھا جب جسٹس منصور علی شاہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ وفاقی محتسب نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے اور وفاقی محتسب نے اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس تو ایسا لگتا ہے جیسے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز کیے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے توہین عدالت کا نوٹس اور معاملے پر لیا گیا از خود نوٹس دونوں نمٹا دیئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image