اسلام آباد :22سالہ شہروز کاشف نے یہ کارنامہ آج 8027 میٹر بلند شیشاپنگما کی چوٹی سر کرتے ہوئے انجام دیا، شہروز کاشف، جو براڈ بوائیکے نام سے مشہور ہیں، آج صبح شیشاپنگما کی چوٹی پر پہنچے۔ تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہیں ، سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنمگا سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔سال 2021 میں شہروز نے ماونٹ ایوریسٹ، مناسلو اور کے ٹو کی چوٹیوں کو سر کیا جبکہ 2022 میں شہروز کاشف نے کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون، اور گیشر برم ٹو کی چوٹیوں پر پہنچ کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اب جب کہ میں یہاں کھڑا ہوں، مجھے احساس ہوا کہ یہ کامیابی صرف پہاڑوں کو سر کرنے کی نہیں بلکہ یہ خوف، شک اور حدود پر قابو پانے کے بارے میں ہے۔ میرے لیے یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔شہروز کاشف گزشتہ برس ایک حادثے کے باعث شیشاپنگما کو سر کرنے سے محروم رہ گئے تھے اگر وہ اس وقت شیشاپنگما کو سر کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن جاتے، جنہوں نے تمام 14 ایٹ تھازنڈر سر کیں۔ مجھے معلوم تھا کہ یہ انتہائی مشکل ہوگا اور میری جان جانے کا خطرہ حقیقی تھا لیکن میں ہدف پر توجہ مرکوز رکھتا رہا ۔

Leave feedback about this