اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بند کے امکان کو مسترد کردیا ۔اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل سات اکتوبر کے حملوں کے بعد حماس سے دشمنی ختم کرنے پر اتفاق نہیں کریگا، سیز فائر کامطلب ہے اسرائیل حماس ، دہشتگردی کے آٹے ہتھیار ڈال دے یہ جنگ کا وقت ہے یہ جنگ ہمارے مشترکہ مستقبل کیلئے ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں تہذیب اور بربریت کی قوتوں کے بیچ لکیر بنانی ہے اسرائیل نے یہ جنگ شروع نہیں کی ، حماس اس برائی کے ٹولے کا حصہ ہے جس ایران تشکیل دے رہاہے ۔

Leave feedback about this