امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بیانات اور قرار دادیں پاس کرکے آپ اسرائیلی ٹینکوں کو نہیں روک سکتے ۔فلسطینیوں کے حق میں اسکولوں کے طلبہ نے منصورہ ،لاہور میں ریلی نکالی ، سراج الحق نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کے دوران کہا کہ غزہ پر دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے ، دنیا غزہ میں بچوں کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلمان حکمراں اپنی ذمے داریوں کو پورا کریں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں صحافیوں کو بھی شہید کیاگیا ۔ان کے گھروں کو جلایاگیا ۔

Leave feedback about this