پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر افتخار نے خود سے منسوب بیان کی تردید کردی ۔ایکس پر ایک اکاﺅنٹ سے افتخار احمد سے منسوب بیان لکھ گیا تھا کہ انہوں نے بھارت کیخلاف میچ کو آسان قرار دیا ہے ۔اس حوالے سے اب افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں نے کبھی ایسا کوئی بیان نہیں دیا ۔ کوئی پروفیشنل کرکٹر ایسا بیان نہیں دیگا۔افتخار احمد نے درخواست بھی کی کہ غلط خبریں نہ پھیلا ئی جائیں ۔پاکستانی کرکٹر نے ایلون مسک سے اس اکاﺅنٹ پر پابندی لگانے کی بھی درخواست کی ہے ۔

Leave feedback about this