پاکستان

سرکاری ملازم کی تنخواہ میں 75روپے اضافے کی درخواست خارج

سرکاری ملازم کی تنخواہ میں 75روپے اضافے کی درخواست خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں 75روپے بڑھانے کی درخواست خارج کردی۔ریلوے ملازم غیاث احمد نے اپنی بنیادی تنخواہ میں اضافے کیلئے اپیل دائر کی تھی،جسے عدالت نے زائد المیعاد قرار دیکر خارج کردیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے ملازم غیاث نے ریٹائرڈمنٹ کے5سال بعد 2017میں ٹربیونل اپیل دائر کی۔درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے مطابق 1983میں بنیادی تنخواہ میں 75روپے اضافہ ہونا چاہیے تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے موکل نے تنخواہ میں 75روپے کا اضافہ نہ ملنے پر اپیل دائر کی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image