اوپن مارکیٹ میں سرکاری آٹے کی قلت سنگین صورت اختیار کرنے لگی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 910 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1810 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح شہری 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1450 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب نجی کمپنیوں کے 5 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 770 سے 830 روپے کے درمیان ہے۔
قیمتوں میں اضافے اور قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave feedback about this