لاہور میں رنگ روڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول میں شامل ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری فائر فائٹنگ کے ذریعے آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی میں صرف ڈرائیور موجود تھا جو خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ گاڑی تکنیکی خرابی کے باعث اس سے قبل دو مرتبہ ورکشاپ بھی جا چکی تھی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سے جاتی امرا واپس جا رہے تھے۔
حکام کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے

Leave feedback about this