پاکستان تازہ ترین

آبادی میں تیز اضافہ! کیا پاکستان کی آبادی 2050 تک 50 کروڑ تک پہنچ جائیگی ، خبر نے سب کو ششدر کردیا

آبادی میں تیز اضافہ! کیا پاکستان کی آبادی 2050 تک 50 کروڑ تک پہنچ جائیگی ، خبر نے سب کو ششدر کردیا

وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو نہ روکا گیا تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 50 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، اور اگر یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ برسوں میں ملکی وسائل شدید دباؤ کا شکار ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث وسائل کی تقسیم مزید مشکل ہوتی جا رہی ہے، اور یہ صورتحال صرف حکومتی اقدامات سے نہیں بلکہ عوامی تعاون سے بھی بہتر کی جا سکتی ہے۔

وزیر مملکت صحت کے مطابق گزشتہ چند دہائیوں میں شہروں کی آبادی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد کی آبادی 4 لاکھ سے بڑھ کر 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں بے ہنگم آبادی کے باعث انتظامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دیہات میں سہولیات فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ شہری علاقوں پر آبادی کا دباؤ کم کیا جا سکے۔

مختار احمد بھرتھ نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے آبادی کی شرح میں کمی ضروری ہے، کیونکہ اس کے بغیر خوراک، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی مشکل ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 60 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، اور بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور پورے خاندان کے لیے ضروری ہے۔ ان کے مطابق ملک میں چائلڈ سٹنٹنگ کی ایک بڑی وجہ بھی آبادی میں تیز اضافہ ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image