محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج خیبرپختونخوا، کشمیر، پنجاب اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، صوابی اور چارسدہ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور اور بھکر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی اضلاع میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
آج شدید اور موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں (ہِل ٹورنٹس) اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔تیز ہواؤں، آندھی اور ژالہ باری کے باعث کمزور ڈھانچوں جیسے بجلی کے کھمبے، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کھڑی فصلیں بھی ژالہ باری اور آندھی سے متاثر ہو سکتی ہیں۔

Leave feedback about this