تازہ ترین دنیا

معمر قذافی کے بیٹے کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

معمر قذافی کے بیٹے کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

بنی ولید: سیف الاسلام قذافی کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیف الاسلام کو منگل کے روز قتل کیا گیا، جس کے بعد بڑی تعداد میں افراد ان کی تدفین کے لیے لیبیا کے قصبے بنی ولید پہنچے، جہاں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف الاسلام قذافی، معمر قذافی کے زندہ بچ جانے والے سب سے نمایاں اور بااثر بیٹے سمجھے جاتے تھے، جبکہ لیبیا کی سیاست میں ان کا نام طویل عرصے سے زیرِ بحث رہا ہے۔

واضح رہے کہ بنی ولید کو قذافی خاندان کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے، جہاں نمازِ جنازہ کے موقع پر شریک ہزاروں افراد نے مرحوم کے حق میں نعرے لگائے اور دعائیں بھی کیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کو چار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں ایک باغ میں گولی ماری گئی، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے اپنے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے سیف الاسلام قذافی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد معمر قذافی کا سیاسی جانشین سمجھا جاتا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image