پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

ازبکستان کا پاکستانی تاجروں کو 10 سال کے لیے ٹیکس استثنیٰ دینے کا اعلان

ازبکستان کا پاکستانی تاجروں کو 10 سال کے لیے ٹیکس استثنیٰ دینے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنے والے ازبک صدر شوکت مرزیوف نے پاکستانی تاجروں کے لیے 10 سال کی ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں پاکستان ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے شراکت داروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور تجارتی روابط میں اضافہ خوش آئند ہے۔ نجی شعبوں کے درمیان 3.4 بلین ڈالر کے معاہدوں پر عمل درآمد ایک اہم پیشرفت ہے۔ گزشتہ کاروباری فورم کی بدولت باہمی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس فورم باہمی اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ پچھلے سال میں 450 ملین ڈالر کی تجارتی سرگرمیاں ممکن ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک باہمی تجارت کو مزید بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ازبکستان کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، توانائی، زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا معاہدہ طے پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر کی شرح کو سنگل ہندسوں تک کم کر دیا گیا ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہے، 2023 میں معاشی صورتحال خراب تھی، معاشی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا ہے، پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے ازبک صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں گزشتہ 10 سالوں میں ازبکستان کی مجموعی گھریلو پیداوار دوگنی ہو گئی ہے۔ ازبک قیادت نے 8.5 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا ہے اور بے روزگاری کو کم کیا ہے۔ ہم ازبک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کا محفوظ اور پرکشش ماحول فراہم کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image