موسم

موسم پھر رنگ بدلنے لگا! سردی میں اضافہ، بارش کی آمد، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کردی

موسم پھر رنگ بدلنے لگا! سردی میں اضافہ، بارش کی آمد، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کردی

ملک بھر میں موسم کی تبدیلی کا امکان؛ شمالی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ برقرار

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم کے حوالے سے تازہ پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں موسم سرد، خشک اور کہیں کہیں بارش و برفباری کی صورت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا— جن میں دیر، چترال، سوات اور کوہستان شامل ہیں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت برقرارہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈی آئی خان سمیت کئی میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب میں سموگ اور دھند کی واپسی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت کئی علاقوں میں سموگ اور دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر رہنے کا امکان ہے۔مری اور گلیات سمیت پہاڑی سیاحتی مقامات پر موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے

سندھ اور بلوچستان میں خشک سردی کا دورمحکمہ موسمیات کے مطابق، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور صبح و رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔بلوچستان میں بھی سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں سخت سردی کی توقع کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔مزید برآں، گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image