تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے: عظمی بخاری

بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردِ عمل

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات و تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ضمنی انتخابات میں الیکشن لڑنے والوں کے متعلق تجاویز لی گئیں، ضمنی انتخابات میں کس کو ٹکٹ ملے گی اور کس کو نہیں اس کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔
ن لیگ کی ضمنی الیکشن کی ٹکٹ ہاٹ کیک ہوتی ہے اور ایک ایک سیٹ پر 15، 15 امیدواران ہیں، پارلیمانی بورڈ کسی موزوں امیدوار کی منظوری دے گا۔
پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ جلد ہی ہوگی، پی ٹی آئی تو ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ گئی ہے۔پی ٹی آئی والوں کو تو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کے لئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image