پاکستان تازہ ترین

اہم صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی چھٹیاں روک دی گئیں

Remove term: ٹریفک پولیس کی چھٹیاں منسوخ ٹریفک پولیس کی چھٹیاں منسوخ

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے پیش نظر ٹریفک اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ اس اقدام کا مقصد رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور سڑکوں پر اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے افطار کے اوقات سے قبل اہلکاروں کی بھاری نفری سڑکوں پر تعینات کی جائے گی۔

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں شاپنگ سینٹرز اور بازاروں کے باہر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی پارکنگ کے پیش نظر ٹریفک کو موثر طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے اضافی نفری کی ضرورت ہوگی۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی حالات کے علاوہ کسی اہلکار کو چھٹی نہیں دی جائے گی اور اس کی تعمیل کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد رمضان اور عید کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

 

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image