پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 12 بچے جاں بحق ہوگئے۔اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 491 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 230 بچوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 194 ہو گئی ہے، لاہور میں رواں سال نمونیا سے 45 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Leave feedback about this