اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ ٹیم ملتان سلطانز کے منیجر پر ایک میچ کی پابند ی لگا دی گئی پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق منیجر حیدر اظہر نے کوڈ آف کنڈکٹ لیول تھری کی خلاف ورزی کی پی سی بی کے مطابق حیدر اظہر فائنل میچ کے اختتام پر فیلڈ ایمپائر ز کیساتھ بحث میں ملوث پائے گئے، اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ حیدر اظہر نے ایمپائر ایلیکس وارف کیساتھ نازیبا زبان استعمال کی، واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جو لاہور قلندرز نے جیت لیا تھا۔
Leave feedback about this