تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس:اسد عمر کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد:توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ میں جمع جمع کرادیا۔سپریم کورٹ میں عمران خان،اسد عمر،فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسد عمر نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیر قانونی غیر آئینی ہے۔آرٹیکل 204اعلیٰ عدلیہ کو توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت اور آرٹیکل 204کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کرسکتا،الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10آئین سے متصادم ہے۔اسد عمر نے استدعا کی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن10غیر آئینی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کی جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image