گزشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 12 روپے 68 پیسے مہنگی کرنے کے بعد نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کر دی ۔
نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس سے کراچی کے صارفین کو 7 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کی سہولت میسر آئے گی، تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے گزشتہ روز نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 12 روپے 68 پیسے اضافہ کیا تھا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ، کے الیکٹرک کی جانب سے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر نیپرا نے 12 روپے 68 پیسے اضافے کی منظوری دی۔
Leave feedback about this