تازہ ترین

ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان اوراعظم خان نے بار بار دباؤ ڈالا، سابق سربراہ ایف آئی اے

ارشد ملک ویڈیو کیس میں عمران خان اوراعظم خان نے بار بار دباؤ ڈالا، سابق سربراہ ایف آئی اے

اسلام آباد: ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد ملک ویڈیو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بار بار ان پر دباؤ ڈالا۔بشیر میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور اعظم خان مجھ پر دباؤ ڈالتے تھے کہ ناصر جنجوعہ پر تشدد کرکے انہیں نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف بیان دینے پر مجبور کریں۔انہوں نے کہا عمران خان کا اصرار تھا کہ بیان دلوانے کیلئے ہر قانونی اور غیر قانونی طریقہ استعمال کیاجائے۔بشیر میمن کا کہنا تھا کہ ایف آٗی اے نے تحقیقات کی توپتہ چلا کہ ناصر جنجوعہ کا ویڈیو اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، ناصر جنجوعہ کے بے گناہ ہونے کا سن کر عمران خان بہت ناراض ہوئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image