پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

ایل پی جی مہنگی ہوگئی، قیمت میں 70 سے 100 روپے فی کلو تک اضافہ

ایل پی جی مہنگی ہوگئی، قیمت میں 70 سے 100 روپے فی کلو تک اضافہ

ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین اور چھوٹے کاروباروں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 70 سے 100 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما کے مطابق مارکیٹ میں ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 سے 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اچانک اضافے کی بنیادی وجہ عالمی صورتحال اور سپلائی میں کمی ہے

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے بعد خطے میں ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سپلائی میں کمی کے باعث مارکیٹ میں ایل پی جی کی دستیابی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے متبادل ذرائع سے ایل پی جی درآمد کرنے کے اقدامات کرے۔ اس سلسلے میں روس اور عمان سے ایل پی جی کی فراہمی کے انتظامات کیے جا سکتے ہیں تاکہ ملک میں سپلائی بحال ہو سکے اور قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے گھریلو صارفین، ہوٹلوں، ریستورانوں اور دیگر کاروباری شعبوں کو شدید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image