پشاور کے صدر کے علاقے میں واقع شاپنگ سینٹر میں آگ بجھانے کا آپریشن جاری ہے جس کی نگرانی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کر رہے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موبائل پلازہ میں لگنے والی آگ کو 6 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیاں اور 130 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ بجھانے کے لیے مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں۔آگ نے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 2 منزلہ عمارت میں 200 کے قریب دکانیں ہیں، آگ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
Leave feedback about this