تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اہم رہنماﺅں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے اہم رہنماﺅں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی کے اہم رہنماﺅں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔مقدمے میں حماد اظہر ، قاسم سوری ، اعظم سواتی اور عمر سرفراز چیمہ نامزد ہیں ۔اس کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ ، علی زیدی اور فواد چوہدری کانام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے ۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی ۔تمام رہنماﺅں کو وضاحت کیلئے طلب کیاگیا ہے طلبی کے باوجود ابھی تک کوئی رہنما پیش ہوا نہ جواب جمع کرایا ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image