انٹرٹینمنٹ دنیا

پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی گھربنا سکتی ہوں، سجل علی

sajal ali

اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے باہر اگرکسی اورملک میں رہنا ہوتو وہ بھارت بھی ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش کا اظہارکیا۔سجل علی سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان سے باہر آپ کس ملک میں رہنا پسند کریں گی توانہوں نے کہا کہ وہ بھارت کیوں نہیں ہو سکتا؟ بھارت میں بھی گھر بنایا جاسکتا ہے اوردبئی میں بھی۔ بالی ووڈ کے بہت سے اسٹارز سے دوستی ہے اوران سے رابطوں پر خوشی ہوتی ہے۔ سجل علی بالی ووڈ کی فلم ’موم‘ میں اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے