تیل قیمتوں میں اضافے کیساتھ ہی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔تیل کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیاگیا۔مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ پشاور سے دوسرے شہروں تک کرایہ میں پانچ سو سے ہزار روپے تک اضافہ کیاگیا ہے ، کوئی پوچھنے والا نہیں آئے روز کرایوں میں اضافہ ہورہاہے پشاور سے کراچی تک کرایوں میں تین ہزار روپے تک اضافہ کیاگیا ہے ۔ اسی طرح دیگر شہروں میں بھی کرائے بڑھادیئے گئے ہیں ۔دوسری جانب ٹرانسپورٹر کا موقف ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کرایہ نامہ جاری نہیں کرتے جس کی وجہ سے اکثر مسافروں کیساتھ کرایوں پر جھڑے ہوتے ہیں ۔
پاکستان
معیشت و تجارت
بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشا اضافہ
- by web_desk
- ستمبر 18, 2023
- 0 Comments
- 98 Views
- 1 ہفتہ ago

Leave feedback about this