بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشا اضافہ پاکستان Roze News
پاکستان معیشت و تجارت

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشا اضافہ

پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ، ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 65 فیصد اضانے کا اعلان

پیٹرول مہنگا ہونے کے اثرات ، ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 65 فیصد اضانے کا اعلان

تیل قیمتوں میں اضافے کیساتھ ہی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔تیل کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیاگیا۔مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ پشاور سے دوسرے شہروں تک کرایہ میں پانچ سو سے ہزار روپے تک اضافہ کیاگیا ہے ، کوئی پوچھنے والا نہیں آئے روز کرایوں میں اضافہ ہورہاہے پشاور سے کراچی تک کرایوں میں تین ہزار روپے تک اضافہ کیاگیا ہے ۔ اسی طرح دیگر شہروں میں بھی کرائے بڑھادیئے گئے ہیں ۔دوسری جانب ٹرانسپورٹر کا موقف ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کرایہ نامہ جاری نہیں کرتے جس کی وجہ سے اکثر مسافروں کیساتھ کرایوں پر جھڑے ہوتے ہیں ۔

Exit mobile version