امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ روبہ زوال ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 1.55 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 306 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کا ہوگیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 323 روپے میں جاری ہے ۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رحجان دیکھنے میں آرہاہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 812 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 432 پر آگیا ۔گذشتہ روز سو انڈیکس 46 ہزار 244 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔
معیشت و تجارت
انٹر بینک میں ڈالر 306 روپے کا ہوگیا
- by web_desk
- اگست 31, 2023
- 0 Comments
- 863 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this