پاکستان

احتساب عدالت:سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور

salman-shahbaz.

لاہور:وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور ہوگئی ہے۔احتساب عدالت لاہور نے سلیمان شہباز کو عبوری ضمانت7جنوری تک منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 5لاکھ کی مچلکوں کے عوض منظور کی۔دوران سماعت فاضل جج نے وکیل سے استفار کیا کہ سلیمان شہباز کا شناختی کارڈ عدالت میں پیش کیا جائے جس پر سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ میرے پاس شناختی کارڈ ابھی موجود نہیں ہے۔معذرت خواہ ہوں،آئندہ شناختی کارڈ لیکر آؤنگا۔جج نے کہا کہ شناختی کاڈ کی آج ضرورت ہے یہ تو ہر وقت ساتھ ہونا چاہیے۔شناختی کارڈ ہی ہماری اصل شناخت ہے۔قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہاز نے خود کو ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں سرنڈر کیا جہاں ان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image