پاکستان تازہ ترین

میرے نزدیک مذاکرات سبوتاژ کرنے میں محمود خان اچکزئی بھی شامل ہیں، فیصل چوہدری

میرے نزدیک مذاکرات سبوتاژ کرنے میں محمود خان اچکزئی بھی شامل ہیں، فیصل چوہدری

پی ٹی آئی حکومت چلی گئی اب اپوزیشن لیڈراور باقی سب تقریریں جھاڑ رہے ہیں، سہیل آفریدی اور حواری گلی میں کرکٹ کھیلنے والے بچوں کی طرح ہیں، وکیل پی ٹی آئی کی گفتگو

وکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک مذاکرات سبوتاژ کرنے میں محمود خان اچکزئی شامل ہیں، پی ٹی آئی حکومت چلی گئی اب اپوزیشن لیڈراور باقی سب تقریریں جھاڑ رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں اب کون ہے جس کے ساتھ مذاکرات ہوں گے؟ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر کون اعتبار کرے گا؟ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پریس ریلیز میں عمران خان کی بہنوں اور اہلیہ کا ذکر تک نہیں ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان کمزور آدمی ہیں، بانی کے غلط فیصلے ان کے گلے پڑے ہوئے ہیں، سہیل آفریدی اور حواری گلی میں کرکٹ کھیلنے والے بچوں کی طرح ہیں، فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت چلی گئی، اب اپوزیشن لیڈراور باقی سب تقریریں جھاڑ رہے ہیں، میرے نزدیک مذاکرات سبوتاژ کرنے میں محمود خان اچکزئی شامل ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field