پاکستان تازہ ترین

گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ بہت پہلے کرلیا گیا تھا،دہشتگردی بہانہ ہے،پی ٹی آئی نشانہ ہے؛ سینیٹر ہمایوں مہمند

گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ بہت پہلے کرلیا گیا تھا،دہشتگردی بہانہ ہے،پی ٹی آئی نشانہ ہے؛ سینیٹر ہمایوں مہمند

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےرہنما و سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہانہ ہے، پی ٹی آئی نشانہ ہے،انہوں نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ تو بہت پہلے کرلیا گیا تھا۔ 

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر ہمایون مہنمد کا کہنا تھا کہ میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتا ہوں میں بانی کا علاج چاہتا ہوں محسن نقوی نےکہا ہے کہ اصلاح ناگزیر ہے تاہم اس حکومت پر کوئی اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے،کہا گیا مراد سعید سے تمام مشورے لیے گئے،مراد سعید وہ تھا جس نےطالبان متعلق پالیسی پر سوالات کیے

انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ میں بانی کا بلڈ پریشر تک ٹھیک نہیں کرسکے،کیا اس ملک میں بلڈ پریشر کیلئے بھی کوئی ڈاکٹر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم کیلئے پوری پوری کابینہ لندن جا کر مشورے لیا کرتی تھی۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا جو کہتا ہے وہ کھل کر کہتا ہے،اس نے کئی ماہ قبل کہا تھا گورنر راج بھی لگے گا ایمرجنسی بھی ،دہشت گردی بہانہ ہے پی ٹی آئی نشانہ ہے،گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ تو بہت پہلے کرلیا گیا تھا ۔

ہمایون مہمند کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کا بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ٹھیک تھا؟ کیا طالبان متعلق فیصلہ ٹھیک تھا؟تو وفاق کے اب کیے گئے فیصلوں پر بات کیوں نہیں کی جاسکتی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field