خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کل صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے اور اس دفعہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد جمع ہوگی کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہوگی۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے مردان کے منگا بازار مردان میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ” آج مردان میں ہر جگہ دفعہ 804 نافذ ہے.” عمران خان سے محبت کرنے والے ہر حال میں صوابی پہنچیں گے، گاڑی میسر نہ ہوئی تو موٹر سائیکل، وہ بھی نہ ہوئی تو سائکل پر اور پیدل بھی پہنچنا پڑا تو پہنچیں گے۔اس بار لوگ اتنی بڑی تعداد میں ہوں گے کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہوگی، ہم ظالمانہ ہتھکنڈوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ایک کروڑ بزدلوں سے ایک ہزار بہادر بہتر ہوتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے۔ ہمارا پرامن احتجاج آگے بڑھے گا، پرامن رہنا ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ مردان کے علاقہ منگا بازار میں سہیل آفریدی کی تقریر سے پہلے اسلام آباد میں صدر مملکت اور وزیراعظم کے اہم اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر کے اس کا میڈیا کے ذریعہ اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ وفاقی حکومت کو شکایت ہے کہ سہیل آٖریدی خیبر پختونخوا میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت اور سکیورٹی فورسز سے تعاون نہیں کر رہے، وہ وفاقی حکومت کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کی سوچ سمجھ کر طویل مشاورتوں کے بعد بنائی گئی پالیسیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں اور امن و امان پر توجہ دینے کی بجائے خود کئی روز سے سڑکوں پر ہیں۔

Leave feedback about this