عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزیدمہنگاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگاہوکر 4195 ڈالر فی اونس پرپہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے پر پہنچ گئی۔
دس گرام سونا 943 روپے بڑھ کر3 لاکھ 78 ہزار974 روپے کاہو گیا۔
ایک تولہ چاندی 43 روپے اضافے سے 6555 روپے پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزمقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 5900 روپےکابڑا اضافہ ہواتھاجس کے بعد ایک تولہ سونا4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گیاتھاجبکہ دس گرام سونا 5058 روپے اضافےکے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپےکا ہوگیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر مہنگا ہوکر 4184 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیاجبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 144 روپے مہنگی ہوکر 6512 روپےتک پہنچ گئی تھی۔
