مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنہ کرانے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ 5 روز قیام کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ، جہاں وہ 5 روز تک قیام کریں گے اور اس دوران اپنا مکمل طبی معائنہ کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف جاتی امرا سے روانہ ہو کر لاہور سے براستہ دوحہ قطر ائیرویز کی پرواز نمبر QR629 کے ذریعے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔
ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز شریف، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر محمد عدنان خان اور عابد اللہ جان بھی موجود ہیں۔
لندن میں ان کا پانچ روز تک قیام متوقع ہے جہاں وہ اپنا باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔
