مسلمانوں کی شہادتوں کا مذاق نہ اڑائیں، اسد عمر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مسلمانوں کی شہادتوں کا مذاق نہ اڑائیں، اسد عمر

مسلمانوں کی شہادتوں کا مذاق نہ اڑائیں، اسد عمر

مسلمانوں کی شہادتوں کا مذاق نہ اڑائیں، اسد عمر

ٹرمپ کی 20 ماہ کی صدارت میں امریکہ نے 7 ملکوں پر حملہ کیا، اسی عرصے میں ٹرمپ کی پشت پناہی سے 25 ہزار مسلمان شہید ہوئے، جن میں 8 ہزار بچے بھی شامل ہیں، سابق وزیر اسد عمر کا وزیراعظم شہبازشریف کو جواب

سابق وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ بس کر دیو میاں صاحب! مسلمانوں کی شہادتوں کا مذاق نہ اڑائیں، ٹرمپ کی بیس ماہ کی صدارت میں امریکہ نے سات ملکوں پر حملہ کیا۔ ایکس پر وزیراعظم شہبازشریف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی 20 ماہ کی صدارت میں امریکہ نے 7 ملکوں پر حملہ کیا ۔

پڑوسی مسلمان ملک ایران پر دو دفعہ جنگ مسلط کی۔ اسی عرصے میں ٹرمپ کی پشت پناہی کے ساتھ اسرائیل نے 6 ممالک پر حملہ کیا۔ 25،000 فلسطینی، بشمول 8000 بچے شہید کئے ۔ بس کر دیو میاں صاحب۔ مسلمانوں کی شہادتوں کا مذاق نہ اڑائیں۔
یاد رہے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر امن کے سب سے بڑے انعام نوبیل کے لیے نامزد کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ کے دوران امریکی صدر کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، ان کی بر وقت مداخلت نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے سے واپس لانے اور جنگ بندی یقینی بنانے میں مدد دی، جو آج تک برقرار ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ خطے میں امن کے فروغ اور تنازعات کی روک تھام کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو اس بار مناسب طور پر سراہا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نوبیل امن انعام جیتنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ میں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 8 جنگیں ختم کروائی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے امن انعام نہ ملا تو یہ نوبیل کمیٹی کے لیے بھی باعثِ تنقید ہو گا۔

Exit mobile version