محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی پنجاب کے بعض علاقوں، لاہور سمیت چند اضلاع میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جہلم اور دیگر علاقوں میں بارش کے امکانات موجود ہیں
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسم گرم رہ سکتا ہے، ز یارت اور ملحقہ علاقوں میں بھی خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں اسلام آباد 21 ڈگری، لاہور 26 ڈگری، کراچی 27 ڈگری، پشاور 23 ڈگری، کوئٹہ 15 ڈگری، گلگت 11 ڈگری، مری 12 ڈگری اور مظفرآباد 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اکتوبر سے بالائی علاقوں میں ایک کمزور مغربی ہواؤں کا نظام داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے زیر اثر بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کا امکان رہے گا۔
