اچھا خاصا ایران امریکہ جنگ کا ایشو چل رہا تھا لیکن اب پوری دنیا میں عمران خان کا ایشو ڈسکس ہو رہا ہے، حکومت بہت پریشر میں ہے؛ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ کی گفتگو
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے موجودہ سیاسی صورتحال، حکومت کی پالیسیوں اور تحریکِ انصاف کے احتجاجی مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کو سیاست میں آگے لانے والے بانی چیئرمین عمران خان ہیں، اگر انہیں ہٹانے یا نااہل کرنے کی کوئی بھی سازش کی گئی تو اس سے تحریک ہرگز نہیں رکے گی کیونکہ عمران خان متبادل قیادت سامنے لے آئیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی جیسی قیادت کو ان ہتھکنڈوں کی کوئی پروا نہیں ہوتی، اصل پریشانی اور خوف ان عناصر کو لاحق ہے جو مبینہ طور پر فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں اور اپنے ذاتی کاروبار، نسلوں کے مستقبل اور عیاشیوں کو محفوظ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی بین الاقوامی میڈیا کوریج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی سی اور سی این این سمیت دنیا بھر کے تمام بڑے گلوبل نیٹ ورکس اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اس مارچ کو بھرپور انداز میں کور کر رہی ہیں، جس سے حکومتی صفوں میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔
اس موقع پر اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے حکومت پر طنز کیا کہ ایک ایسا وقت جب عالمی سطح پر ایران اور امریکہ کی جنگ کا بڑا ایشو چل رہا تھا، اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز پاکستان اور عمران خان کا نام بن چکا ہے، جس نے موجودہ حکومت کو شدید دباؤ اور دردِ سر میں مبتلا کر رکھا ہے۔
