محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر (رات) موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
منگل کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا تاہم بالائی شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخواکے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم بالائی اضلاع مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال اور دیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں دن کےدوران گرم رہنے کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا، سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (ایئرپورٹ 67، سید پور 33، زیرو پوائنٹ 31، گولڑہ 25، بوکرا 22)، اٹک 55، راولپنڈی (چکلالہ 39، شمس آباد 29، پیرودھائی 28، گوالمنڈی 27، کچہری 15، نیو کٹاریاں 04)، فیصل آباد 26، جوہرآباد 25، چکوال 20، ساہیوال 18، جہلم 17، منگلا 15، نور پور تھل 13، مری 13، لیہ 12، جھنگ 11، اوکاڑہ 08، بھکر 08، ٹوبہ ٹیک سنگھ 07، سرگودھا 06، خانیوال 03، بہاولنگر 01،خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 22، ایئرپورٹ 18)، چراٹ 07، پشاور (ایئرپورٹ 07، سٹی 03)، پاڑاچنار 05، تخت بھائی 03، چترال 01،کشمیر: کوٹلی 14، گڑھی دوپٹہ 01،بلوچستان: بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت43اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
