سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟جانئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟جانئے

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟جانئے

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟جانئے

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، جس کے باعث آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
نئی قیمت سامنے آنے کے بعد سونا خریدنے والے صارفین کی توجہ ایک بار پھر مقامی صرافہ مارکیٹ کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد زیورات کی خریداری کرنے والے صارفین کو گزشتہ نرخوں کے مقابلے میں نسبتاً کم رقم ادا کرنا پڑے گی، تاہم مارکیٹ میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ بدستور جاری ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ اس کی قیمت 10 ہزار 973 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی۔
اسی طرح چاندی کے نرخ بھی کمی کی زد میں رہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 325 روپے کم ہوکر 6 ہزار 578 روپے پر آگئی۔

مقامی مارکیٹ کے ساتھ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 128 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 156 ڈالر رہ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کے نرخوں میں تبدیلی کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی بیشی کئی عوامل سے متاثر ہوتی ہے ، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ، امریکی ڈالر کی قدر، عالمی معاشی صورتحال اور جغرافیائی کشیدگی اہم عوامل میں شامل ہیں ، ان عوامل میں معمولی تبدیلی بھی سونے کی قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں نرخ مسلسل تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

Exit mobile version