تازہ ترین دنیا

ڈرائی فروٹ دیکھ کر بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کو سفارتی آداب بھول گئے

ڈرائی فروٹ دیکھ کر بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کو سفارتی آداب بھول گئے

برکس اجلاس میں ایرانی صدر کے خطاب کے دوران رندھیر جیسوال مسلسل خشک میوہ جات چبانے میں مگن رہے، جیسے دنیا کی اہم ترین کانفرنس سے ان کا کچھ لینا دینا ہی نہ ہو، العربیہ نے ویڈیو جاری کردی

بھارت میں اہم ترین عالمی پلیٹ فارم ’برکس‘ (BRICS) کے سربراہی اجلاس سے ایک ایسا منفرد منظر سامنے آیا ہے جس نے سنجیدہ ترین سفارتی ماحول کو ایک متنازعہ موضوع میں بدل دیا، عالمی رہنما جہاں دنیا کے بگڑتے ہوئے جغرافیائی حالات اور معاشی مستقبل پر سر جوڑ کر بیٹھے تھے، وہیں بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا دھیان کسی اور ہی ’اہم ترین‘ کام میں لگا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان برکس کے مرکزی سٹیج پر موجود ہیں اور انتہائی سنجیدہ انداز میں اپنا خطاب کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی انتہائی غور سے یہ خطاب سن رہے ہیں لیکن کیمرے کی آنکھ ٹھیک ان کے عقب میں بیٹھے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال پر جاکر ٹھہر گئی، جو اہم ترین پر توجہ دینے کی بجائے سامنے پڑے خشک میوہ جات نکال کر تیزی سے کھانے میں مصروف رہے۔

 

ویڈیو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی صدر کا خطاب جتنا سنجیدہ ہوتا گیا، بھارتی ترجمان کی ڈرائی فروٹ چبانے کی رفتار اتنی ہی مسلسل رہی، جیسے انہیں ارد گرد جاری دنیا کی سب سے بڑی کانفرنس سے کوئی لینا دینا ہی نہ ہو، اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی اس ’ڈرائی فروٹ تنازعہ‘ نے برکس کے نتائج سے ہٹ کر تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، بھارتی وزارتِ خارجہ کو اپنے ترجمان کے اس رویئے پر ممکنہ طور پر اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب عالمی میڈیا نے اس سارے عمل کی ویڈیو جاری کردی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field