پاکستان تازہ ترین

کوئی اور کام بھی ہے آپکو ؟ سہیل آفریدی ،سر ہم تو آپکی حفاظت کیلئے آئے ہیں ، اہلکار ،میری حفاظت اللہ کرتا ہے تم لوگوں کے ہاتھ میں ہوتو آج ہی مرجائوں 

کوئی اور کام بھی ہے آپکو ؟ سہیل آفریدی ،سر ہم تو آپکی حفاظت کیلئے آئے ہیں ، اہلکار ،میری حفاظت اللہ کرتا ہے تم لوگوں کے ہاتھ میں ہوتو آج ہی مرجائوں 

خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کے دوران پنجاب پولیس کے اہلکار کے ساتھ ان کا دلچسپ مکالمہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے پنجاب پولیس کے موقع پر موجود ڈی ایس پی اور دیگر اعلیٰ افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی اور کام بھی ہے آپ لوگوں کو یا صرف یہی کام کر رہے ہیں؟ یہاں کوئی پبلک گاڑی بھی موجود نہیں ہے اور آپ لوگ صرف سکیورٹی کا بہانہ بنا کر خوف پھیلا رہے ہیں‘۔

اس پر وہاں موجود پنجاب پولیس کے سینئر افسر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے صفائی دی کہ ’سر! ہم یہاں کسی اور مقصد کے لیے نہیں بلکہ آپ ہی کی حفاظت کے لیے مامور کیے گئے ہیں‘، پولیس اہلکار کے جواب پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پنجاب پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری حفاظت اللہ تعالیٰ کرتا ہے، آپ لوگوں کی سکیورٹی کی مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے، اگر تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو اور بس چلے تو میں کل کیا، آج ہی مر جاؤں‘۔

موقع پر موجود میڈیا رپورٹرز کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور سخت سکیورٹی ناکہ بندی کی وجہ سے مقامی شہری اور پی ٹی آئی کے کارکنان ڈر کے مارے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے ملنے کے لیے آگے نہیں آ رہے تھے، اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے سہیل آفریدی پنجاب پولیس کے سیکیورٹی حصار کو توڑ کر خود چل کر عام شہریوں کے پاس پہنچ گئے جہاں انہوں نے شہریوں سے ہاتھ ملایا اور ان کا حال احوال دریافت کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field