آج رات بارش کہاں کہاں ہو گی، محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

آج رات بارش کہاں کہاں ہو گی، محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ

آج رات بارش کہاں کہاں ہو گی، محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ

آج رات بارش کہاں کہاں ہو گی، محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ

آج رات لاہور اور ملک کے بیشتر عاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے۔  کشمیر   اور گلگت بلتستان  میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج رات اور  کل  پیر  کے روز  ملک کے  بیشترعلاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے۔ آج رات میں گلگت بلتستان  اور  بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح   میں  موسم گرم اور  خشک جبکہ بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور رات  سے علی الصبح تک  ضلع اپردیر، لوئر ،سوات، چترال، کوہستان اور  بٹگرام میں   چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح کے علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان  ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب   رہے گا جبکہ کراچی سمیت   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود    رہنے کے علاوہ ہلکی بونداباندی کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا  جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان   میں  مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ  چند مقامات پر  تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔پنجاب ، گلگت بلتستان اور  پٹن میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش   پنجاب میں سرگودھا سٹی  میں ہوئی جو 35 ملی میٹر تھی۔  لاہور (ایئرپورٹ، سٹی 20) ، چکوال 19، حافظ آباد، جھنگ، سیالکوٹ سٹی، ساہیوال 09، قصور 07، گوجرانوالہ 05، جوہرآباد، ٹو بہ ٹیک سنگھ 04، منڈی بہاؤالدین، گجرات 03، جہلم 01،گلگت بلتستان: استور 04،خیبر پختونخوا: پٹن میں01میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج سب سے زیادہ گرمی  سبی اور دادو میں رہی۔ سبی میں ٹمپریچر  43 ڈگری سیلسئیس اور دادو میں  41 ڈگری  سیلسئیس ریکارڈ کیا گیا۔

Exit mobile version