یہ ہوئی نا بات !وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین کھیل

یہ ہوئی نا بات !وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

یہ ہوئی نا بات !وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

یہ ہوئی نا بات !وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرول اور ڈیزل کی بلند قیمتوں سے پریشان عوام کو ریلیف کی امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اچھی خبر متوقع ہے۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف ممالک سے رابطے میں ہے اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت کی امید ہے۔

علی پرویز ملک کے مطابق سعودی عرب سے بھی اچھی خبر آنے کی توقع ہے، جبکہ ترکیہ کے ساتھ جاری بات چیت میں بھی مثبت پیش رفت متوقع ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمان پہلے ہی 200 ملین ڈالر کے ادھار پر پاکستان کو پٹرول فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے۔

انہوں نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ بے فکر رہیں، آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے مختلف ممالک کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور مالی سہولت کے حوالے سے جاری رابطوں کو قیمتوں میں ممکنہ کمی کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version