یورپ سے پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کریں گے، روس تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

یورپ سے پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کریں گے، روس

یورپ سے پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کریں گے، روس

یورپ سے پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کریں گے، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس کبھی یورپ کے پیچھے جا کر پابندیاں ختم کرنے کی درخواست نہیں کرے گا اور نہ ہی ماسکو کو کسی کی خیرسگالی کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس نے کبھی یورپ کے ساتھ دیواریں کھڑی نہیں کیں اور نہ خود کو یورپ سے الگ کیا، یہ فیصلہ یورپی یونین نے خود کیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپ نے سمجھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران روس کے لیے تعاون اتنا ضروری ہے کہ ماسکو پابندیاں اٹھوانے کے لیے واپس دوڑے گا، معافی مانگے گا اور پرانے تعلقات بحال کرنے کی درخواست کرے گا، لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

لاوروف نے کہا کہ روس کو اپنی قومی خودداری پر فخر ہے اور اسے کسی ملک یا گروپ کی خیرسگالی کی ضرورت نہیں۔ روس کے پاس ایسے دوست اور شراکت دار موجود ہیں جو نیک نیتی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ یورپی قیادت روس کے ساتھ نیک نیتی کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار نہیں جبکہ روس اپنی خارجہ اور اقتصادی پالیسی ان ممالک کے ساتھ آگے بڑھاتا رہے گا جو مساوی، باہمی مفاد اور احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گیارہواں ایسٹرن اکنامک فورم یکم سے 4 ستمبر تک ولادی ووستوک میں فار ایسٹرن فیڈرل یونیورسٹی کے کیمپس میں جاری ہے، جس کا رواں سال مرکزی موضوع ’’دور مشرق، عوام کی فلاح کے لیے ترقی‘‘ ہے۔

Exit mobile version