ارون نامی نوجوان کی دلکش مسکراہٹ اور خوش مزاج شخصیت نے سوشل میڈیا پر ایسی توجہ حاصل کی کہ اس کی زندگی کا رخ ہی بدل گیا۔
ارون نامی نوجوان کی ایک مختصر ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی جب ایک ڈرائیور نے چائے کے وقفے کے دوران اس کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ ہنستے مسکراتے ارون کی یہ سادہ سی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔
تاہم وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آنے والی ارون کی زندگی کی کہانی نے لوگوں کو جذباتی کر دیا۔ غربت کے باعث ارون کو چوتھی جماعت کے بعد تعلیم چھوڑنا پڑی اور کم عمری میں ہی ٹرک کلینر کے طور پر کام شروع کر دیا۔
وائرل ویڈیو نے ارون کو ایک نئی پہچان دی تو کئی افراد اس کی مدد کے لیے آگے آئے اور اسے دوبارہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ اب ارون نے دسویں جماعت کے امتحانات کامیابی سے پاس کر لیے ہیں۔
ٹرک صاف کرنے والے ایک بچے سے میٹرک پاس طالب علم بننے تک ارون کا سفر اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ زندگی میں ملنے والا ایک موقع بھی کسی انسان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔