انٹرٹینمنٹ پاکستان تازہ ترین

سابقہ اداکارہ نرگس نے امریکہ سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کر لی

سابقہ اداکارہ نرگس نے امریکہ سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کر لی

سٹیج ،ٹی وی اور فلم کی سابقہ نامور اداکارہ نرگس نے امریکہ سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کر لی ۔

نرگس جنہوں نے انیس سو تراسی میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور سو سے زائد فلموں اور سینکڑوں سٹیج ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، چند سالوں سے وہ شوبز کو خیر باد کہہ کر بطور بیوٹیشن اپنا سیلون چلا رہی ہیں ،جبکہ اب انہوں نے امریکہ سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ اپنے بیوٹی سیلون کو بیوٹی انسٹیٹیوٹ بنا رہی ہیں، جہاں غریب نادار اور مستحق خواتین کو بیوٹیشن کے ڈپلومے کروائیں گی ۔

نرگس جو نیو یارک میں بھی اپنا بیوٹی سیلون بنا رہی ہیں وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے بطور کاسموٹولجسٹ کی ڈگری امریکہ سے حاصل کی ہے اور آئندہ ماہ اکتوبر میں وہ ماہر امریکی بیوٹیشنز کو بھی پاکستان بلا رہی ہیں جو یہاں بیوٹی ڈپلومے کروائیں گی ۔نرگس کے کاسموٹولجسٹ بننے پر لالی ووڈ کی نامور اداکارہ ریما خان نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے جبکہ نرگس نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب شوبز میں واپس نہیں آئیں گی بلکہ اپنے انسٹی ٹیوٹ سے نادار غریب خواتین کو ٹرینڈ کریں گی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field