تازہ ترین معیشت و تجارت

فنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگا

فنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگا

 

اسلام آباد: فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت غلط یا غیر مطابقت رکھنے والے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر ٹیکس دہندگان کو اصل ٹیکس کی واپسی اور ڈیفالٹ سرچارج کے علاوہ 20 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

جعلی انوائسز پر کلیم ٹیکس کریڈٹ 60 روز میں واپس نہ کرنے پر 20 فیصد پنلٹی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

فنانس ایکٹ کے مطابق اگر ایف بی آر کا کمپیوٹرائزڈ نظام کسی رجسٹرڈ شخص کی جانب سے کسی ٹیکس پیریڈ میں کلیم کیے گئے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو متعلقہ سپلائر کی جانب سے اسی یا قریبی ٹیکس پیریڈ میں ظاہر کیے گئے۔

آؤٹ پٹ ٹیکس سے مطابقت نہ رکھنے کی نشاندہی کرے اور نوٹس جاری کرکے وضاحت اور سماعت کا موقع دینے کے بعد یہ فرق برقرار رہنے کی تصدیق ہوجائے تو متعلقہ شخص کو غیر قابلِ قبول ان پٹ ٹیکس کریڈٹ واپس کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ مذکورہ غیر مطابقت رکھنے والی ان پٹ ٹیکس رقم کا 20 فیصد جرمانہ اور انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 34 کے تحت ڈیفالٹ سرچارج بھی ادا کرنا ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field