بارشیں ابھی تھمی کہاں ہیں؟ 27 اگست سے پھر بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین موسم

بارشیں ابھی تھمی کہاں ہیں؟ 27 اگست سے پھر بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

بارشیں ابھی تھمی کہاں ہیں؟ 27 اگست سے پھر بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

بارشیں ابھی تھمی کہاں ہیں؟ 27 اگست سے پھر بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں 27 اگست سے مون سون سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،ملک کے بیشتر علاقوں میں براعظمی ہوائیں موجود ہیں، جبکہ کمزور مرطوب ہوائیں جنوبی نصف حصے میں داخل ہو رہی ہیں،شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

لاہورمیں موسم گرم اور حبس برقرار ہے، موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بھی بارش کا امکان نہیں۔

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بوندا باندی کا امکان ہے،کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش ہے اور ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پارٹیکیولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

Exit mobile version