شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے بعد شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب بدستور برقرار ہے جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی جب کہ چشمہ بیراج، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ملک کے دیگر دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک،مطلع جزوی ابر آلود ہے ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جائے گا۔ شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود اور مرطوب ہے , آج کراچی میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
