لاہور: سفری ایجنٹس نے150 سے زائد سادہ لوح شہریوں سے 6 کروڑ روپے ہتھیا لیے۔ویزا فراڈ کے شکار شہریوں کا شدید احتجاج، متاثرین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اشتہارات دیکھ کرزندگی بھر کی جمع پونجی بیرون ملک جانے کیلئے جمع کرائی تھی جو ایجنٹس لوٹکر غائب ہو گئے، ملزمان متاثرین کے پاسپورٹ اور تعلیمی اسناد سمیت تمام اہم دستاویزات بھی لے اڑے جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔متاثرین نے الزام لگایا ہےکہ بار بار شکایات کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام ویزا فراڈ کا فوری نوٹس لیں۔متاثرین نے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک روزگار کا خواب دکھانے والے نوسرباز ایجنٹوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور ہماری لوٹی رقم واپس دلائی جائے، متاثرہ شہریوں نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
بیرون ملک بھیجنے کے نام پر بڑا فراڈ ، شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے گئے
