محدود سرمایہ لیکن ذاتی کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے 3بہترین آئیڈیاز  معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

محدود سرمایہ لیکن ذاتی کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے 3بہترین آئیڈیاز 

محدود سرمایہ لیکن ذاتی کاروبار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے 3بہترین آئیڈیاز
کاروبار
ذاتی کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے کم سرمایہ سے شروع کاروباراچھا آپشن،کاروباری بدلتے رجحانات، آن لائن سہولیات، مقامی سطح پر بڑھتی طلب نے محدود وسائل رکھنے والے افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔کسی بھی کاروبار کا انتخاب کرتے وقت سرمایہ، ذاتی مہارت، ممکنہ گاہکوں اور سال بھر رہنے والی طلب کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ان عوامل میں توازن ہو تو ایک سادہ کاروباری خیال بھی منافع بخش بن سکتا ہے۔

-1مخصوص کھانوں کا کلاؤڈ کچن
گھریلو یا چھوٹے کچن سے صرف ہوم ڈلیوری کیلئے کھانے کا کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس ماڈل میں ریسٹورنٹ کی طرح بیٹھنے کی جگہ درکار نہیں ہوتی، جس سے اخراجات کم رہتے ہیں۔ابتدائی سرمایہ کاری عموماً ایک سے پانچ لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔ بریانی، دیسی کھانے یا کسی ایک مخصوص فوڈ آئٹم پر توجہ دینے سے مینیو محدود، اخراجات قابو میں اور آرڈرز کی تیاری آسان رہتی ہے۔ کامیابی کے لیے معیاری کھانا، مناسب پیکیجنگ، واضح قیمتیں اور سوشل میڈیا پر مؤثر تشہیر اہم ہیں۔

-2آن لائن ٹیوشن سروس

تعلیم کے شعبے میں آن لائن ٹیوشن بھی کم سرمایہ والا کاروبار ہے۔ اسکول کے مضامین، زبانیں، کوڈنگ، اسپوکن انگلش اور مسابقتی امتحانات کی تیاری جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ایک لیپ ٹاپ، بہتر انٹرنیٹ اور بنیادی تدریسی سہولتوں کے ساتھ تقریباً 10 سے 30 ہزار روپے میں آغاز ممکن ہے۔ ابتدا میں چند طلبہ کے بعد گروپ کلاسز اور ریکارڈ شدہ کورسز کے ذریعے کاروبار بڑھایا جاسکتا ہے۔

3۔ فری لانس ڈیجیٹل مارکیٹنگ
چھوٹے کاروباروں کو سوشل میڈیا، سرچ انجن آپٹیمائزیشن اور آن لائن تشہیر کی مسلسل ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ بھی نوجوانوں کے لیے ایک قابلِ غور شعبہ ہے۔اس کام کا آغاز تقریباً 20 سے 40 ہزار روپے میں کیا جاسکتا ہے۔ بہتر حکمت عملی یہ ہے کہ ابتدا میں کسی ایک شعبے، مثلاً ایس ای او، سوشل میڈیا مینجمنٹ یا آن لائن اشتہارات میں مہارت حاصل کی جائے اور مستقل کلائنٹس ملنے کے بعد خدمات کا دائرہ وسیع کیا جائے۔

Exit mobile version